امید علی اصغر 07 ستمبر 2020 شیئر کریں سوکھے پیڑ کی ننگی ڈالی تیز ہوا میں جھول رہی ہے پیڑ کے نیچے زرد گھاس پر شبنم کے موتی بکھرے ہیں دور فلک پر آوارہ بادل اڑتے ہیں سرد ہوائیں چیخ رہی ہیں پیڑ مگر انجان کھڑا ہے ننگی ڈالی ہاتھ اٹھائے برکھا رت کو بلا رہی ہے