عرفان

کتابیں سمندر کی تہہ میں ڈبو دو
کتابوں میں کیا ہے
وہی راز پنہاں
جسے عقل انساں نے صدیوں ٹٹولا
فلاطوں نے جانچا
ارسطو نے پرکھا
وہی راز پنہاں
ہماری جبینوں پہ لکھا ہوا ہے
اسے تم بھی پڑھ لو
اسے میں بھی پڑھ لوں
مگر شرط یہ ہے کہ آنکھیں کھلی ہوں