تمہیں اجازت ہے
کیوں کرتے ہو تم
فیشن سے باہر
مصنوعی پھولوں سے
اتنی زیادہ نفرت
یہ بھر دیتے ہیں رنگ
ہمارے کمروں میں
ایسے گھروں کے
جن میں باغ نہیں ہیں
گملے نہیں ہیں
ہم رہتے ہیں مل جل کر
سو سے زائد گھروں کی
ایک عمارت میں
اجنبیوں کے ساتھ
یہ بچا لیتے ہیں
ہمیں زحمتوں سے
ہر روز مرجھانے والے
پھول خریدنے اور بدلنے کی
یا باغ رکھنے کی
تمہیں اجازت ہے
ہماری قبر پر مصنوعی پھول رکھ دینا