تم

اس شام
تمہاری آنکھوں میں جلتی
ہوس کی لو
مجھے
وقت کی شاہراہ پر
بہت دور لے آئی
جہاں تم نے ممنوع پھل کھا کر
خدا کی حکم عدولی کی تھی
اس عظیم گناہ میں تھا
تمہارے اپنے وجود کا احساس
اور تھا
اس لو سے دمکتے بدن میں
میرے انسان ہونے کا
عکس