میری دوست ہربنس مکھیہ 07 ستمبر 2020 شیئر کریں میری ایک دوست ہم دم اور ہم راز اس کی گہری اداس آنکھیں سرود کے سروں جیسی برگد کی چھالوں جیسے بال ہونٹوں پر ان کہا پیار لمس میں جاں گداز نرمی اس کی خاموشی میں آخری دم تک میری ہم سفری کا وعدہ ہے یاس نام ہے اس کا