میری خاموشی

میری خاموشی میں
وقت کی آواز پنہاں ہے
اس میں ہے
شمع کی لرزاں جنبش
اور آگ کی گرمی
طوفان کا اضطراب ہے
اور سیلاب کی توانائی
میری خاموشی میں
انقلاب زمانہ نہاں ہے