تاج محل

پونم کی روشنی میں
تاج محل
کمال کی سرحد کے اس پار
بے حد اکیلا
اور بہت اداس
جیسے کوئی بلا کی حسینہ
ہجوم کے بیچ کھڑی
ہر نگاہ سے ناآشنا
ہر نگاہ میں برہنہ