تیرے ملنے کی دعا کی جائے

تیرے ملنے کی دعا کی جائے
درد کی کچھ تو دوا کی جائے


خامشی اوڑھ رہا ہوں پل پل
خالی برتن کی صدا کی جائے


شاخ نے اوڑھ لیے ہیں پتے
آؤ خود پر بھی قبا کی جائے


چاند کو جس سے حیا آتی ہے
جذب کیا اس کی ادا کی جائے


خشک صحرا میں کہاں ہے پانی
دفن جنگل میں انا کی جائے