لمحۂ آمد

درد کے تعاقب میں
فصل دل یوں رہتی ہے
ان گنت جزیروں سے
کشتیاں سی آتی ہیں
کاغذ و قلم کے بیچ
راستہ بناتی ہیں
لفظ اور معنی میں
ڈوب ڈوب جاتی ہیں
درد دل کی فصلیں تب
خوب لہلہاتی ہیں
پھول سے کھلاتی ہیں
گنگناتی جاتی ہیں
مسکراتی جاتی ہیں
وسعتوں کا جنگل سا
پھیل پھیل جاتا ہے