نیا سال

نیا‌‌ سال آیا
پہیلی نئی ساتھ لایا
گئے سال ہی کی طرح
حل کروں
یا نئی کوئی ترکیب ڈھونڈوں
دسمبر
کرے گا بیاں
یہ گرہ
کچھ کھلی کہ نہیں
جب مرا دھیان ہوگا
نئی اک پہیلی کی جانب