تیرے کہنے پہ ہی رکوں گا میں

تیرے کہنے پہ ہی رکوں گا میں
ورنہ پھر اپنی راہ لوں گا میں


دیکھنے میں تو ٹھیک ٹھاک ہے سب
باقی چکھ کر ہی کچھ کہوں گا میں


جو کسی نے نہیں کیا اب تک
کام ایسا کوئی کروں گا میں


چھوڑ کر ایسا جاؤں گا کہ تمہیں
خواب میں بھی نہیں ملوں گا میں


کسی کو کچھ پتہ نہیں چلنا
ویسے کا ویسا ہی دکھوں گا میں


نظر آئے تمام زاویوں سے
اس کو ایسی جگہ رکھوں گا میں


آدمی ہوں الگ ہی ٹائپ کا
دوسروں سے جدا لگوں گا میں


حصہ بن جاؤں گا اسی کا ایک
اتنی مضبوطی سے جڑوں گا میں