ترقی

زندگی میں اندھیرا
ہر شام کے بعد سویرا
لوگ کہتے ہیں
میری زندگی کی شام بھی
کبھی نہ کبھی
دھیرے دھیرے
سویرے تک ضرور پہنچے گی
مگر سوچتا ہوں
شام سے صبح کے بیچ
مجھے نیند نہ آ جائے