تنہا

ایک پرندہ
پاگل یخ بستہ جاڑوں میں
برگد کی ننگی ٹہنی پر
راتوں کو چیخا کرتا ہے


اس برگد پر
جس کی شاخوں کے نیچے ہم
خوابوں کی دنیا میں کھو کر
راتیں کاٹ دیا کرتے تھے