حج 2022: ایام تشریق میں تکبیرات کہنا واجب ہے

کہا جاتا ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو اس میں تردد تھا کہ اسلامی عبادتوں میں کون سی عبادت افضل ہے عبادت ہے۔ جب انھوں نے حج ادا کیا تو اس کے بعد انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہوگیا کہ حج تمام عبادتوں میں سب سے زیادہ افضل عبادت ہے۔

تکبیرات تشریق کیا ہیں؟

یومِ عرفہ  یعنی نو ذی الحج کی فجر سے تیرہویں ذی الحج کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد تکبیراتِ تشریق پڑھنا واجب ہے۔ تکبیراتِ تشریق یہ ہیں:

الله أكبر الله أكبر لا إله لا الله والله أكبر الله أكبر ولله الحمد

پاکستان میں 9 ذوالحج 1443ھ ، 9 جولائی 2022ء کو ہے اس اعتبار سے تکبیراتِ تشریق کا شیڈول:

ہفتہ نمازِ فجر سے 9 ذوالحج 1443ھ بمطابق 9 جولائی 2022ء

 اتوار 10 ذوالحج 1443ھ بمطابق 10 جولائی 2022ء

سوموار/پیر 11 ذوالحج 1443ھ بمطابق 11 جولائی 2022ء

منگل 12 ذوالحج 1443ھ بمطابق 12 جولائی 2022ء

بدھ نمازِ عصر تک 13 ذوالحج 1443ھ بمطابق 13 جولائی 2022ء

یاد رکھیے:

تکبیراتِ تشریق کا پڑھنا جماعت سے نماز پڑھنے والے اور تنہا نماز پڑھنے والے، شہری اور دیہاتی، مقیم اور مسافر، مرد اور عورت سب پر واجب ہے۔ البتہ مرد متوسط بلند آواز سے پڑھے اور عورت آہستہ آواز سے۔ کئی لوگ اس میں غفلت کرتے ہیں، پڑھتے ہی نہیں یا بالکل آہستہ پڑھ لیتے ہیں۔ اس کی اصلاح ضروری ہے۔

اگر تکبیراتِ تشریق کہنا بھول جائے تو کیا کرے؟

فرض نماز کے سلام کے بعد تکبیرات بھول جانے کی صورت میں اگر نماز کے منافی کوئی کام نہیں کیا تو یاد آنے پر تکبیرات پڑھ لینی چاہیں۔ اگر نماز کے منافی کوئی کام کرلیا ہے مثلا آواز سے ہنس پڑا، عمداً وضو توڑ دیا، عمداً یا سہواً کلام کرلیا، مسجد سے نکل گیا، میدان میں نماز پڑھی اور صفوں سے باہر نکل گیا تو تکبیرات فوت ہوگئیں، اب کہنے سے واجب ادا نہیں ہوگا، اس پر استغفار ضروری ہے۔

متعلقہ عنوانات