غلافِ کعبہ کی تبدیلی: تاریخ میں پہلی دفعہ یکم محرم کو تبدیلی


تاریخ میں پہلی بار غلافِ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا گیا۔
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار غلافِ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ہر سال غلافِ کعبہ یومِ عرفہ یعنی 9 ذوالحج کو تبدیل کیا جاتا تھا۔
غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تقریب میں 200 سے زائد افراد شریک ہوئے۔ اور سیکڑوں عازمین نے یہ روح پرور منظر دیکھا۔


کسوہ یعنی غلاف کعبہ
غلافِ کعبہ کو عربی میں کِسوۃ الکعبہ کہا جاتا ہے۔ کِسوہ  670 کلوگرام ریشم،120 کلوگرام سونے اور 100 کلو گرام چاندی کی تاروں سے تیار کیا جاتا ہے۔
اس غلاف کے چار الگ الگ چادریں اور ایک دروازے کا پردہ ہوتا ہے۔ ہر چادر کو الگ الگ لٹکایا جاتا ہے۔


کسوہ پر اخراجات
سونے اور چاندی سے تیار غلافِ کعبہ پر 20 ملین سعودی ریال لاگت آتی ہے۔ اس کے لیے میٹیریل مصر اور قریبی ممالک سے منگوایا جاتا ہے۔خالص چاندی سویٹزر لینڈ اور اٹلی سے منگوائی جاتی ہے۔
بارہویں صدی سے کسوہ مصر میں تیار کیا جاتا تھا پھر اسے مکہ لایا جاتا تھا۔ 1962 میں کسوہ کے لیے الگ کارخانہ "کسوۃ الکعبہ" میں تیار ہونے لگا۔

 

متعلقہ عنوانات