تجویز

شرافتوں کے سر و پا
اتار کر پھینکیں
چلیں
سڑک پہ ذرا گھومیں
فقرے چست کریں
کسی کو بے وجہ چھیڑیں
ہنسی اڑائیں
بلائیں
بلا کے پیار کریں
ستائیں
راستے چلتے کسی مسافر کو
غلط پتا دیں
سڑک کے بیچ چلیں
غتہ کو پا کے اترائیں
لگائیں ٹھوکریں
فٹ بال مان کر اس کو
لگے کسی کے جو جا وہ تو
ادھر ادھر جھانکیں
انجان بنیں
سنیں نہ ہارن کوئی
اور مرتے مرتے بچیں کہ
بچتے بچتے ہوئے مرتے عمر بیت گئی