مشورہ

بہت پرانی
ہمارے رشتوں کی سب قبائیں
جگہ جگہ سے
اسی لئے سب مسک رہی ہیں
اتاریں ان کو
پرانے کپڑوں کے گندے گھر میں
بند کر دیں
کبھی کوئی
سب پھٹے پرانے ہمارے کپڑے
خرید لے گا
اور ان کے بدلے
چمکتا سا کچھ تھمائے شاید