صبح کچھ شام کچھ خیال رہا ناصر بشیر 07 ستمبر 2020 شیئر کریں صبح کچھ شام کچھ خیال رہا یہ محبت میں اپنا حال رہا جنوری میں کبھی دسمبر میں ذکر تیرا تمام سال رہا میں تجھے آج بھی نہیں سمجھا تو مرے واسطے سوال رہا میں کہ آنکھوں سے ہاتھ دھو بیٹھا تو کہ چہرے کو ہے سنبھال رہا