پسپائی
ایک عرصے کے بعددل میں پھر ایک ہوک سی اُٹھی اور وطن کی مٹی کی خوشبو نے سارے وجود کو لپیٹ میں لے لیا۔ ’’اتنے دنوں کے بعد جاکر کیا کروگی؟اب تو وہاں کوئی بھی نہیں ہے تمھارا۔‘‘میری دوستوں نے کہا تو میں رو پڑی۔ ’’سب کچھ تو ہے میرا وہاں،میرا شہر،اسکول ، کالج،یونیورسٹی،سمندر، میری ...