مارٹن کوارٹرز کا ماسٹر
ماسٹر کے گھر کے قریب پہنچ کر ڈرائیور نے گاڑی اندر گلی میں لے جانے سے انکار کردیا۔ ’’پچھلی بار کس نے سالن پھینک دیا تھا صاحب جی۔‘‘ اس نے حتی الامکان ادب کے ساتھ کہا۔۔۔ ’’اور اس سے پچھلی بار تین چھوکرے۔۔۔‘‘ ’’ٹھیک ہے، ٹھیک ہے۔‘‘ منظر نے ٹائی کی گرہ ڈھیلی کرتے ہوئے کہا۔ ...