دوسرا آخری خط
میں نے چوتھا مکان بھی بدل لیاہے، شاید یہی بتانے کے لیے تمہیں دوسرا آخری خط لکھ رہا ہوں۔ یوں توپہلے خط کا جواب نہ پا کر مجھے ہر گز دوسرا خط نہیں لکھنا چاہیے تھا مگر کیا کروں اور کوئی چارہ بھی تونظر نہیں آتا۔ نئے مکان میں اور خوبیوں کے علاوہ ابھی کل ہی ایک ایسی خوبی دریافت ہوئی ہے ...