عورت
’’تصدق بھائی! یہ کنگھی سے ناآشنا بکھرے ہوئے بال، یہ کثیف پوشاک اور یہ بڑھا ہوا خط، میں پوچھتی ہوں آپ کو کیا ہوگیا ہے؟‘‘ قدسیہ نے تصدق کو حیرت سے دیکھتے ہوئے کہا۔ جو ایک مدت کے بعد اس کے سامنے تھا۔ ’’قدسی! انجان نہ بنو۔ میں اپنے مضطرب دل کو تسکین دینے آخری بار آیا ہوں اور ابھی ...