افسانہ

پرایا گھر

تمام گھر ایک جیسے ہیں، کہیں میں کسی اور گھر میں نہ پہنچ جاؤں۔ جب وہ مجھے ہاسپٹل سے گھر لے جارہے تھے تو میں بار بار یہی سوچ رہا تھا۔ ہسپتال کے ڈاکٹر کہہ رہے تھے کہ کار کے حادثے میں مجھے شدید چوٹ آئی تھی۔ مگر وہ سب جھوٹے ہیں، اگر مجھے چوٹ لگی تھی تو اس کااحساس کیوں نہ ہوا۔ وہ سب ...

مزید پڑھیے

جنت کی تلاش

’’السلام علیکم مولوی صاحب۔۔۔‘‘ سب بچے مولوی صاحب کو دیکھ کر خو ش ہوگئے۔ ’’مولوی صاحب آج میں نے اللہ میاں کو خط لکھا ہے کہ وہ ہمارے ابا کو بہت سے روپےبھیج دیں‘‘، منی نے خوش ہوکر مولوی صاحب کو کہا۔ ’’اللہ میاں کو خط نہیں لکھتے ہیں بیٹی‘‘، مولوی صاحب نے منی کو ...

مزید پڑھیے

اسٹل لائف

’’آپ بھی ہمارے ساتھ چلتے۔ اکیلے گھر میں کیا کریں گے‘‘، جاتےجاتے صادق کی بیوی آمنہ نے کہا۔ اکیلا۔۔۔؟ اس نے چاروں طرف دیکھ کر سوچا۔ یہ اچھا ہی ہو اکہ میں آمنہ کے ساتھ نہ گیا۔ اس نے خوفزدہ ہوکر سوچا۔ اس کے باوجود صادق کو یوں لگ رہا تھا جیسے اس کا کچھ حصہ آمنہ اپنے ساتھ سمیٹ کر ...

مزید پڑھیے

ڈریم لینڈ

یہ حکایت وہاں سے شروع ہوتی ہے جب الف لیلہ کی پہلی رات نے کائنات میں اپنے خونی پنجے گاڑے تھے اور معصوم دو شیزاؤں کو بادشاہوں کی خلوت گاہوں میں وزیرزادی شہرزاد کی طرح بھیجنا شروع کیا تھا۔ پھر صبح کو اس لڑکی کے منہ پر کالک مل کر اسے قتل گاہ کی جانب دھکیل دیتے تھے۔ اس دن سے آج کے ...

مزید پڑھیے

مہاجر

میں فقیر حقیر تمہیں اپنے بول کیسے سمجھاؤں؟ میں تو سننے والوں کو صرف اس لیے سننے کی تلقین کرتا رہتاہوں کہ وہی مجھے میرے بول سمجھادیا کریں۔ ہاں، تمہارا اعتراض غیر معقول نہیں کہ کوئی اپنے ٹخنوں میں کیوں کر بود و باش اختیار کر سکتا ہے، مگر جو ہوگیا، ہوا تو وہی۔۔۔ ہاں، بھائی، مجھ ...

مزید پڑھیے

کتھا ایک پیپل کی

سارے کاسارا پیپل کا درخت کھکھلاکر ہنس پڑا اور ہنستےہنستے اس کا قد فٹ بھر اور اونچا ہوگیا۔ پرندوں نے پیپل کی ہلتی ہوئی شاخوں پر اپنے پیر دبالیے۔ اور ایک کوا کائیں کائیں کرنےلگا۔ ’’گھبراتے کیوں ہوں بھئی؟ اپنا پیپل کاکا ذرا ترنگ میں آگیا ہے اور بس۔‘‘ ’’کاکا ہے کہاں۔ ...

مزید پڑھیے

بے گور

کلکتہ کے فائیواسٹار ہوٹل میں ایک کمرے کی گھنٹی کی آواز سن کر امریکی ڈاکٹر دروازہ کھولنے لگا۔ ’’کون؟‘‘ ’’میں رام دین ہوں صاحب۔‘‘ ’’تم آگئے؟ آؤ میں تمہارا ہی انتظار کر رہاتھا۔‘‘ ’’اگر آپ تیار ہیں تو چلیے۔‘‘ ’’ہاں چلو، کیا پورے پچاس کا انتظام ہوگیا؟‘‘ ’’ہاں، ...

مزید پڑھیے

ایک شریف آدمی

’’میں تو آپ کو بڑا شریف آدمی سمجھتی تھی پروفیسر صاحب!‘‘ نوشابہ نے کمرے میں داخل ہوتے ہوئے کہا۔ اس کے بھرے بھرے متناسب جسم پر آسمانی رنگ کا شلوار سوٹ تھا جس نے اس کی شخصیت کو مزید جاذب نظر کر دیا تھا۔ سیاہ بال بڑے سلیقے سے شانوں پر ڈھلکے ہوئے تھے۔ تمتمایا ہوا خوب صورت چہرہ طیش ...

مزید پڑھیے

ہلمٹ

رس بڑے افسوس کے ساتھ بولی:’’یار تم بالکل فضول آدمی ہو۔۔ نکمے۔ قریب قریب برباد کر دی تم اپنی زندگی۔ کچھ نہیں کیا۔‘‘ میں چونکہ اس لڑکی کے نیچر سے اچھی طرح واقف ہو چکا ہوں اس لئے اب ایک عرصے سے میں نے اس کی کسی بھی بات کا برا ماننا ترک کر دیا ہے۔لیکن اس صبح تواس نے ایک بھاری بھرکم ...

مزید پڑھیے

زخمی

ڈاکٹر سالے کی ایسی کی تیسی‘‘ زخمی نے کچکچا کر دل ہی دل میں کہا ’’حرامی کہتا ہے یہ پولس کیس ہے۔۔ پہلے رپورٹ درج کی جائے گی، پھر جَکھَم کا علاج ہو گا۔۔ پولس والا چائے پینے گیا ہوا ہے۔۔ ایک گھنٹے سے جیادہ کا بکھَٹ(وقت) گُجر چکا ہے۔۔ اگر تھوڑی دیر یہ کھون اسی طرح اور بہتا رہا تو ...

مزید پڑھیے
صفحہ 158 سے 233