نیرنگی
شگفتہ نے اپنی پتلی سی چوٹی مکمل کر کے آخری گرہ لگائی ،اسے پیچھے پھینکا اور حسب عادت سر کو جھٹکا۔ گاؤں کی تنگ گلی میں کھلتے لکڑی کے خستہ دروازے کو اپنے پیچھے آہستگی سے بند کر کے وہ باہر نکل آئی ۔ گلی کے درمیان بہتی نالی کے سیاہ کیچڑ کی سڑاند اسے اپنے نتھنوں میں گھستی محسوس ...