افسانہ

لمبی ریس کا گھوڑا

آج وہ بہت خوش تھا۔ اس نے اپنے طور پر بہت بڑا تیر مار لیا تھا، حالانکہ اس کی بیوی سلمیٰ نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا: ’’ان کے ساتھ تمہیں ایسا برتاؤ نہیں کرنا چاہیے تھا۔‘‘ ’’اس سے اتنی ہمدردی کیوں؟ وہ تمہارا رشتہ دار لگتا ہے کیا؟‘‘ اکبر کے جواب میں اس نے ...

مزید پڑھیے

شمائلہ

آخر شمائلہ نے جانے کا ارادہ کرہی لیا۔ جس نے بھی سنا حیران رہ گیا۔ آخر اتنی جلدی بھی کیا تھی۔ سب سے زیادہ پریشانی تو ہم سب کو تھی۔ بیگم بالکل گم صم تھیں، ان کی سمجھ میں نہیں آرہا تھاکہ وہ کہیں تو کیا کہیں؟ شمائلہ سے پہلی ملاقات آج بھی یاد ہے۔ ایک عرصہ بعد گھر گیا تھا، کافی بڑا سا ...

مزید پڑھیے

مرد

وہ بے حد خوبصورت تھی۔ نہیں نہیں، اس کے حسن کی انتہا نہیں تھی۔ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ وہ الفاظ میری گرفت میں نہیں آرہے ہیں جن سے اس کے حسن کی سچی تعریف کی جاسکے۔ آپ ایسا کریں، اسے بے حد حسین مان ہی لیں تاکہ میری تسلی ہو جائے۔ رہی خدوخال کی بات تو اس کی تعریف مجھ سے ممکن نہیں۔ بغیر ...

مزید پڑھیے

وردان

ڈرائنگ روم میں داخل ہوتے ہی اس کی نظر قدآدم آئینے پر پڑی۔ آئینے کو شاید جان بوجھ کر اس زاویے سے رکھا گیا تھاکہ ہر آنے والے کو اپنا آپا نظر آجائے۔ اس نے لمحہ بھر کو آئینے میں دیکھا پھر ٹیبل پر رکھے ہوئے پیتل کے گلدان کو اٹھاکر اسے پوری طاقت سے آئینے پر دے مارا۔ ’’چھناک‘‘ کی ...

مزید پڑھیے

نظربند

ایسا کیوں ہوتاہے؟ میں بالکل تنہا خاموش پڑا رہتا ہوں۔ سامنے کوئی نہیں ہوتا، لیکن پھربھی میرے اندر سے چیخ اُبھرتی رہتی ہے۔ پھریہ ہوتاہے۔ کوئی میری دُکھتی رگوں پر اپنی انگلیاں دھر دیتاہے۔ میں بلبلانے لگتا ہوں اور تبھی میرے زخموں پر نمک پاشی شروع ہوجاتی ہے، اور میرا پورا وجود ...

مزید پڑھیے

جادوگر

شہر کا سب سے بڑا میدان آدم زاد سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ لوگ سورج طلوع ہونے کے قبل سے ہی میدان میں آناشروع ہو گئے تھے تاکہ آسانی سے اسٹیج کے قریب کی جگہ انہیں مل سکے۔ میدان میں داخلے کے لئے کوئی ٹکٹ نہیں تھی، اس لئے بھیڑ میں ہر آن اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔ میدان کے مشرقی کنارے میں ایک ...

مزید پڑھیے

وراثت

پھر وہی آواز آئی: ’’لاسن۔۔ لاسن‘‘ میں چونک گیا۔میرے اندر بے چینی کروٹ بدلنے لگی۔ میں جب بھی اس کی آواز سنتا ہوں میرے اندر اتھل پتھل ہونے لگتی ہے۔ کبھی کبھی تو باہر نکل کر اسے دیکھنے کی کوشش بھی کرتا ہوں۔ اسے دیکھ کر مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں نے ابا کو دیکھ لیا۔ نہیں ...

مزید پڑھیے

شمال کی جنگ

ڈئیرمارتھا ۔۔۔ مجھے امید ہے کہ میرے خطوط تم تک پہنچ رہے ہونگے۔ دراصل جس شخص کو میں یہ خطوط پوسٹ کرنے کو دیتا ہوں وہ ایک نادار بنسری نواز پٹھان لڑکا ہے۔ اس کی ٹانگ گزشتہ جنگ میں بم شیل لگنے سے کٹ گئی تھی۔ اب یہاں چھوٹے موٹے کام کر کے گزارہ کرتا ہے۔ بنسری بجانا اسکا شوق ہے اور تمیں ...

مزید پڑھیے

سلیکون وائف

(عہد جدید کی ایک کہانی انسانی نفسیات کے تناظر میں) ابھی پچھلے دنوں میرا عزیز ترین شاعر دوست جعفری جو مجھ میں عمر میں کافی چھوٹا ہے، کہنے لگا، ایک مسٗلہ ہے مجھے آپ سے وقت چاہیے۔ میں نے کہا چلے آؤ۔ اور ہاں اپنی تازہ ترین نظمیں بھی لیتے آنا، تاکہ میں بھی تمہیں اپنے چند افسانچے سنا ...

مزید پڑھیے

یو ڈیم سالا

پام ڈیرہ بیچ کورنش پر شام کے سائے پھیل رہے تھے۔ لڑکے اور لڑکیوں کا ایک ہجوم کورنش کی دیوار کے ساتھ ساتھ چہل قدمی میں مصروف تھا۔ سورج دور سمندر کے اس پار ٹھہرے ہوئے پانی کے اندر آہستہ آہستہ آسمان کی وسعتوں پر نارنجی رنگ بکھیرتا ہوا غروب ہو رہا تھا۔ چھوٹے چھوٹے بادل ٹکڑیوں کی صورت ...

مزید پڑھیے
صفحہ 100 سے 233