صرف اپنے تلک ہی رکھا جائے گا
صرف اپنے تلک ہی رکھا جائے گا
دکھ کو سنجیدگی سے لیا جائے گا
بعد میں گھر کا پانی الیچیں گے ہم
پہلے طغیانیوں سے لڑا جائے گا
جلد اس پار پہنچیں گے ہم بھی اگر
ناؤ میں ایک ہی ناخدا جائے گا
آج محفل میں آئے ہیں چپ ذات لوگ
اس کا مطلب بہت کچھ کہا جائے گا
ان سنا کر رہا ہے زمانہ ہمیں
خامشی میں اضافہ کیا جائے گا