سب سمجھتے ہیں مجھ کو لا یعنی
سب سمجھتے ہیں مجھ کو لا یعنی
آدمی ہوں میں کام کا یعنی
عمر بھر عشق ہی کیا میں نے
عمر بھر کچھ نہیں کیا یعنی
کچھ نہ آئے گا اب کہانی میں
میرا کردار مر گیا یعنی
مدتوں بے خبر رہا خود سے
مدتوں مجھ میں تو رہا یعنی
میں تجھے سن نہ پایا خلوت میں
میرے اندر ہی شور تھا یعنی