سنگھ کی انوکھی داد
دہلی کے ایک مشاعرے میں کنور مہندر سنگھ بیدی نے شعراء کو ڈائس پر بلایا تو ترتیب ایسی رکھی کہ شاعرات ان کے قریب رہیں ۔ مشاعرے کے بعد خلیق انجم بیدی صاحب سے کہنے لگے کہ آپ جب کسی شاعرہ کو داد دیتے ہیں تو آپ کا ہاتھ لہرانے کے بجائے اس کی پیٹھ پر زیادہ دیر تک سرکتا رہتا ہے ۔ بیدی صاحب نے فوراً جواب دیا:
’’داد دینے کا یہی انداز تو داد طلب ہے ۔‘‘