شاعر کی زندگی کا تجزیہ کرنا انتہائی مشکل ہے
ایک شاعر کی زندگی کا تجزیہ کرنا
انتہائی مشکل ہے
کہ وہ خوش ہے یا نا خوش
ہنستا ہے یا روتا ہے
یا روتے میں ہنستا ہے
کچھ بھی فیصلہ انداز انداز میں کہا جا سکتا
کہ کچھ کہنے سے پہلے
کیا سوچتا ہے
کمرے کی چار دیواری میں
مرنا نہایت آسان ہے
مگر لفظوں کی اس گونا گوں دنیا میں
ایک شاعر کی زندگی کا
تجزیہ کرنا انتہائی مشکل ہے
کہ وہ زندہ ہے یا مر چکا ہے