خواب سے نکلی ہوئی نظم

اپنی جوانی میں
بکھری ہوئی قوس قزح


غرور میں پھولے ہوئے پھول
اہرام مصر
یا ایک خوب صورت محبوبہ کے اندر
ایک حاکم پنپتا ہے


ہر دور میں
ایک چالاک شخص ضرور ہونا چاہئے
جو لوگوں کو بد صورتی سے ڈرا کر محظوظ ہوتا رہے


اب میں خوبصورتی کے لیے کیا لکھوں
یہی
کہ تخلیقی میلان سے ذرا پہلے
اور بہت دیر تک بعد میں
صرف ایک حسین خواب ہوتا ہے