صدیوں میں ہوس خانۂ ہستی میں رہا

صدیوں میں ہوس خانۂ ہستی میں رہا
سونے میں تلا چاندی کے دریا میں بہا
لیکن نہ زر و مال ہوئے دامن گیر
کیا صبر نے توقیر بڑھائی آہا