فانی نہ کہو ہوتا ہے کم اس کا وقار

فانی نہ کہو ہوتا ہے کم اس کا وقار
انسان کا ہوتا ہے دوامی کردار
مایوس ہو کیوں وقت کی ظلمت سے کوئی
ہر رات سے پیدا ہیں سحر کے آثار