ہر لحظہ ادھر اور ادھر دیکھ لیا

ہر لحظہ ادھر اور ادھر دیکھ لیا
ہر خطرے کو تا حد نظر دیکھ لیا
سو پردوں میں چھپ چھپ کے کئے ہم نے گناہ
اک دیکھنے والے نے مگر دیکھ لیا