لے ڈوبے گی خاموشی کوئی دم ہنس بول

لے ڈوبے گی خاموشی کوئی دم ہنس بول
اک ایک کر کے وجود کی گرہیں کھول
آزاد فضاؤں میں بھی کر لے پرواز
اے زہد عبودیت کے بندے پر تول