سچ

نہ میرے پاؤں کی انگلی انگوٹھے سے بڑی ہے
نہ میرے ہاتھ کی وہ لکیر
کہیں سے بھی کٹی ہوئی ہے
پھر تم کیوں میرے ساتھ نہیں ہو
تم میں اور مجھ میں
یہ انتر ایسا کیوں ہے
میں جو کہتی ہوں وہ غلط ہے
تم جو کرتے ہو وہ سچ ہے