سامنے اک شدید مشکل ہے
سامنے اک شدید مشکل ہے
اس کے پیچھے مزید مشکل ہے
گھر اجڑنے کا ڈر نہیں ہوتا
بے گھری اک مفید مشکل ہے
ایک مشکل میں دوسری مشکل
گویا مشکل کشید مشکل ہے
آج حیرت کا سامنا ہے مجھے
آج گفت و شنید مشکل ہے
لوگ آسانیوں میں ڈھونڈتے ہیں
زندگی کی کلید مشکل ہے
تیرے حربے روایتی ہیں عزیزؔ
میری مشکل جدید مشکل ہے