رنگین کوڑے‌ دان اور ری سائیکلنگ

لال ہرے نیلے پیلے ڈبے
کچرے کے رنگیلے ڈبے
لال میں رکھو گھر کا کوڑا
ٹوٹے برتن ٹوٹا گھوڑا
پھل سبزی کے بیج اور چھلکے
ہرے میں رکھو پیار سے دل سے
نیلے میں رکھنا ردی پیپر
گتے ڈبے لکڑی کی موٹر
پلاسٹک اور یہ دودھ کے ڈبے
جوس کے ہوں یا ٹین کے ڈبے
پیلے رنگ میں ان کو رکھو
ری سائکلنگ کا جادو دیکھو
دنیا بھر کا کوڑا کرکٹ
صاف کریں ہم جلدی فٹ فٹ
آؤ کچرا کم پھیلائیں
دنیا کو رنگین بنائیں