چندا ماما اور پریاں
سب بچوں کے راج دلارے
چندا ماما پیارے پیارے
دور سے چمکیں پاس نہ آئیں
ننھی کے وہ دل کو بھائیں
روشن روشن ان کا چہرہ
جس پر دے اک بادل پہرہ
ننھی کی نانی کہتی ہیں
چاند پہ کچھ پریاں رہتی ہیں
پریاں جب بھی پر پھیلائیں
چندا ماما خوش ہو جائیں
چاند پہ جب بادل چھا جائیں
چاند کی پریاں پھر اڑ جائیں