آیا آم کا موسم آیا
جون نے جوں ہی جلوہ دکھایا دل نے خوشی کا نغمہ گایا آیا آم کا موسم آیا ہم نے گرمی کی چھٹی میں میٹھے آم کا لطف اٹھایا آیا آم کا موسم آیا شدت جب گرمی کی بڑھی تو میرے رب نے مینہ برسایا آیا آم کا موسم آیا پہلے اس کو فریج میں رکھا بطن میں اس کے بعد بٹھایا آیا آم کا موسم آیا کچھ بھی نہ چھوڑا ...