قومی زبان

آنکھ کو حسن کا شاہکار دکھانے سے رہی

آنکھ کو حسن کا شاہکار دکھانے سے رہی شاعری ان کے خد و خال بنانے سے رہی یہ سبھی دشت مرا جوش جنوں جانتے ہیں یہ ہوا میری طرح خاک اڑانے سے رہی تیری بانہیں نہ سہی وسعت صحرا ہی سہی میری مٹی تو کسی طور ٹھکانے سے رہی ہم نے بھی چہرہ بدلنے کا ہنر سیکھ لیا دوستی اپنی بھی کچھ روز زمانے سے ...

مزید پڑھیے

تم کو احساس کی دولت نہیں ملنے والی

تم کو احساس کی دولت نہیں ملنے والی مر کے بھی مجھ کو محبت نہیں ملنے والی کھا لیے وقت کی تلخی نے سریلے لہجے اب وہ پہلی سی حلاوت نہیں ملنے والی یہ نئے دور کے بچے ہیں بڑے لگتے ہیں ان میں معصوم شرارت نہیں ملنے والی ضبط کرنے سے گزارا نہیں ہونے والا ظلم سہنے سے شرافت نہیں ملنے ...

مزید پڑھیے

اثر اتنا تو ہو یارب ہمارے جذبۂ دل کا

اثر اتنا تو ہو یارب ہمارے جذبۂ دل کا بغیر التجا پردہ الٹ دے کوئی محمل کا جو تم چاہو بدل جائے ابھی نقشہ مرے دل کا تمہیں مشکل نہیں آسان کرنا میری مشکل کا خدا جانے یہ کس کا خون ناحق رنگ لایا ہے ہر آنسو سرخ ہے جو بہہ رہا ہے شمع محفل کا مجھی سے کیا ہے میرے آنسوؤں کے منتظر کیا ہو ذرا ...

مزید پڑھیے

حرص دعا نہ ہو ہوس التجا نہ ہو

حرص دعا نہ ہو ہوس التجا نہ ہو الفت کا جب مزہ ہے کوئی مدعا نہ ہو تو ان کی بے وفائی پہ شکوہ سرا نہ ہو قدر وفا نہ ہو وہ اگر بے وفا نہ ہو تصویر بن کے دیکھ بہ آداب دید انہیں جنبش نہ ہو نگاہ کو دل بولتا نہ ہو آسودگان عیش بتائیں وہ کیا کرے جس کو بہ قدر حوصلہ غم بھی ملا نہ ہو اے بے خودی ...

مزید پڑھیے

زمیں سے گزرے ہیں یا آسماں سے گزرے ہیں

زمیں سے گزرے ہیں یا آسماں سے گزرے ہیں جہاں کو ساتھ لیا ہے جہاں سے گزرے ہیں ہوا چمن میں پھر اعلان آشیاں بندی ابھی کی بات ہے اک امتحاں سے گزرے ہیں بہ جوش سعیٔ بغاوت زمیں کے یہ ذرے ہزاروں بار سر آسماں سے گزرے ہیں وہیں الجھ سے گئے ہیں وہیں ٹھٹک سے گئے نگاہیں اپنی بچا کر جہاں سے گزرے ...

مزید پڑھیے

یہ کیا کہا کہ جمال ان کا بے حجاب نہ تھا

یہ کیا کہا کہ جمال ان کا بے حجاب نہ تھا یہ ماہتاب نہیں تھا یہ آفتاب نہ تھا نہ ہے وہ دور جو مجروح انقلاب نہ تھا تمہارے حسن مرے عشق کا جواب نہ تھا جہان غم میں تصور بھی کامیاب نہ تھا شفاؔ ہماری قیامت میں آفتاب نہ تھا یہ تھا حجاب فریب اس کا یا فریب حجاب کہ بے حجاب تھا وہ اور بے حجاب ...

مزید پڑھیے

بے اجازت تو بس آتی ہے ہوا کمرے میں

بے اجازت تو بس آتی ہے ہوا کمرے میں کون رہتا ہے ترے ساتھ بتا کمرے میں روز آتی ہے دبے پاؤں کسی کی خوشبو چھوڑ جاتی ہے کوئی نام پتہ کمرے میں اپنے حالات بتائیں تو بتائیں کس کو ایک کرتا ہے ترے بعد ٹنگا کمرے میں ہر نئی بات پہ جی بھر کے تماشہ کرنا یہ فرائض تو وہ کرتے ہیں ادا کمرے ...

مزید پڑھیے

آ کر نجات بخش دو رنج و ملال سے

آ کر نجات بخش دو رنج و ملال سے دل مطمئن نہیں ہے تمہارے خیال سے اف گردش نصیب کہ ہشیار ہو کے بھی محفوظ رہ سکے نہ زمانے کی چال سے یہ کیوں کہوں کہ مجھ سے انہیں پیار ہے مگر اک واسطہ ضرور ہے میرے خیال سے تھا کون یہ خبر نہیں بس اتنا یاد ہے ٹکرائی تھی نگاہ کسی کے جمال سے دل بستگی کی اس ...

مزید پڑھیے

ہاتھ اٹھاتا ہوں میں اب دعا کے لیے

ہاتھ اٹھاتا ہوں میں اب دعا کے لیے تم بھی آمین کہنا خدا کے لیے مجھ کو اس نیم جاں دل پہ حیرت ہے جو زندگی چاہتا ہے خطا کے لیے آفتیں جس قدر ہو سکیں بخش دو وقف ہے دل مرا ہر بلا کے لیے مجھ تک آنے میں زحمت نہ ہو لاؤ میں راہ ہموار کر دوں قضا کے لیے نقل فریاد سے میری کیا فائدہ کچھ اثر بھی ...

مزید پڑھیے

زاویے فکر کے اب اور بناؤ یارو

زاویے فکر کے اب اور بناؤ یارو بات کاغذ پہ نئے ڈھنگ سے لاؤ یارو کر دیے سرد مسرت کی گھٹا نے جذبات روح کو غم کی ذرا دھوپ دکھاؤ یارو جنگ اخلاق و محبت سے بھی ہو سکتی ہے اپنے دشمن پہ نہ تلوار اٹھاؤ یارو جس کو ہر قوم کی تہذیب گوارا کر لے ایسا دستور کوئی سامنے لاؤ یارو انتہا نور کی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 777 سے 6203