منیر کی اماں
منیر کی اماں یوں تو اب نوے پیٹے میں تھیں، لیکن کمر اتنی ہی خمیدہ تھی جنتی بیس سال اُدھر تھی، چہرہ کی جھریوں میں کچھ اضافہ ضرور ہوگیا تھا لیکن ایسا زیادہ فرق بھی نہیں ہوا تھا کہ دس بارہ برس بعد دیکھنے پربھی پہچاننے میں کوئی دقت ہو، پہلے اکنی ایک فٹ کے فاصلے سے دیکھ لیتی تھیں۔ اب ...