نیم پلیٹ
’’کیانام تھا اس کا؟ اُف بالکل یاد نہیں آرہا ہے۔‘‘ کیدارناتھ نے اپنے اوپر سے لحاف ہٹاکر پھینک دیااور اٹھ کر بیٹھ گئے ۔ ’’یہ کیاہوگیا ہے مجھے، ساری رات بیت گئی نیند ہی نہیں آرہی ہے ۔ہوگا کچھ نام وام ،نہیں یادآتا توکیاکروں، لیکن نام تو یادآناہی چاہیے۔ آخروہ میری بیوی ...