پنڈت گیا پرشاد کی گائے
پنڈت گیاپرشاد کی نوکری لگنے کے بعد وہ ثم شہری ہو گئے تھے مگر کھیت کھلیان، باغ بن اور نہر تالاب کا موہ نہیں چھوڑ سکے تھے۔ سرکاری نوکری میں انھیں جو کواٹر ملا تھا، اتفاقاً اس کے ارد گِرد کئی ایسے پڑوسی بسے تھے جن کا تعلق بھی دیہات سے ہی تھا چنانچہ یہاں بیوی بچوں کا دل بھی خوب لگ گیا ...