قومی زبان

تلاش قبر میں یوں گھر سے ہم نکل کے چلے (ردیف .. ل)

تلاش قبر میں یوں گھر سے ہم نکل کے چلے کفن بغل میں لیا منہ پہ خاک مل کے چلے ہوا کھلانی تھی دنیا کی میری میت کو اٹھانے والے جو کاندھا بدل بدل کے چلے جگہ نہ دی ہمیں اس شمع رو نے پہلو میں ہوس بجھانے کو آئے تھے اور جل کے چلے اٹھا کے بزم سے ہم لے چلے جو خلوت میں قدم قدم پہ وہ روٹھے مچل ...

مزید پڑھیے

پایا ترے کشتوں نے جو میدان بیاباں

پایا ترے کشتوں نے جو میدان بیاباں شان چمن خلد ہوئی شان بیاباں دیوانہ ترا مر کے ہوا زندۂ جاوید روح اس کی جو نکلی تو ہوئی جان بیاباں مجھ سا بھی جہاں میں کوئی سودائی نہ ہوگا سمجھا لحد قیس کو ایوان بیاباں ویرانہ نشینی ہے ازل سے مری جاگیر قسمت نے دیا ہے مجھے فرمان بیاباں وحشت پہ ...

مزید پڑھیے

خدا معلوم کس کی چاند سے تصویر مٹی کی

خدا معلوم کس کی چاند سے تصویر مٹی کی جو گورستاں میں حسرت ہے گریباں گیر مٹی کی نوازی سرفرازی روح نے تصویر مٹی کی خوشا تالع خوشا قسمت خوشا تقدیر مٹی کی حقیقت میں عجائب شعبدہ پرداز دنیا ہے کہ جو انسان کی صورت تھا وہ ہے تصویر مٹی کی جسے رویا میں دیکھا تھا ملایا خاک میں اس نے مقدر ...

مزید پڑھیے

ترے واسطے جان پہ کھلیں گے ہم یہ سمائی ہے دل میں خدا کی قسم

ترے واسطے جان پہ کھلیں گے ہم یہ سمائی ہے دل میں خدا کی قسم رہ عشق سے اب نہ ہٹیں گے قدم ہمیں اپنے ہی صدق و صفا کی قسم مرے پرزے اگرچہ اڑائیے گا تو گل زخم سے مہکے گی عشق کی بو کھنچے تیغ تری تو رگڑ دوں گلو مجھے تیرے ہی جور و جفا کی قسم مرا نام جو یار ہے پوچھ رہا میں بتا دوں تجھے جو لقب ...

مزید پڑھیے

دنیا میں جنت

باغوں نے پہنا پھولوں کا گہنا نہروں کا بہنا وارفتہ رہنا دنیا میں جنت میرا وطن ہے بھوری گھٹائیں لائیں ہوائیں باغوں میں جائیں کلیاں کھلائیں دنیا میں جنت میرا وطن ہے اک جھونپڑی ہے سب کچھ یہی ہے کیا سادگی ہے کیا زندگی ہے دنیا میں جنت میرا وطن ہے کرشنؔ کنہیا رادھا کا رسیا بچوں کے ...

مزید پڑھیے

کیا کھا گئے

دوڑا دوڑا چوہا آیا اور خرگوش کو بیٹھا پایا بولا یوں آیا ہوں بھائی بات ضروری اک یاد آئی جانتے ہو کیا کر بیٹھے ہو تم جو ابھی کھا کر بیٹھے ہو وہ چھوٹی سی سنہری پڑیا یہ بھی سمجھے اصل میں تھی کیا چونکا کچھ کچھ کانوں والا کچھ تو ضرور ہے دال میں کالا بولا چوہے کیا کہتا ہے آخر تیرے جی میں ...

مزید پڑھیے

ایک کہانی اور سنا دو ایک کہانی اور

ایک کہانی اور سنا دو ایک کہانی اور ایک کہانی ایک کہانی اچھی نانی اور لال پری آکاش سے اتری پریوں کے راجا کی پتری ایک محل کے چھت پر آئی چھت پر ناچی چھت پر گائی یہ تو بتا دو اس نے دل میں کیا تھی ٹھانی اور ایک کہانی ایک کہانی اچھی نانی اور ملا نصرالدین کہاں ہیں کیا وہ کسی کے پھر مہماں ...

مزید پڑھیے

نندیا پور

دور بہت ہی دور یہاں سے اور اس سے بھی دور ندی اک نکلی ہے جہاں سے اور اس سے بھی دور دلدل ہے گہری سی جہاں پر دلدل سے بھی دور جنگل میں ہے بڑھیا کا گھر جنگل سے بھی دور یاد ہے اس کو ایک کہانی ہے اس میں اک حور خود یہ ہے اک ملک کی رانی ملک ہے نندیا پور اس جنگل کو دیکھوں گا میں جنگل سے بھی ...

مزید پڑھیے

ایک گیت

باجا بجا نازوں پلا راجا چلا اس پر چڑھا آگے بڑھا کھٹ کھٹ چلا سرپٹ چلا آیا پری کے دیس میں ایسی کری جادوگری بادل پھٹا پردہ ہٹا آئی پری گائی پری پاپا اسے لایا اسے سوداگروں کے بھیس میں

مزید پڑھیے

وطن کا راگ

بھارت پیارا دیش ہمارا سب دیشوں سے نیارا ہے ہر رت ہر موسم اس کا کیسا پیارا پیارا ہے کیسا سہانا کیسا سندر پیارا دیش ہمارا ہے دکھ میں سکھ میں ہر حالت میں بھارت دل کا سہارا ہے بھارت پیارا دیش ہمارا سب دیشوں سے نیارا ہے سارے جگ کے پہاڑ میں بے مثل پہاڑ ہمالہ ہے پربت سب سے اونچا ہے یہ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5652 سے 6203