شاعری کی کتاب
خوں میں ڈوبی ہوئی شاعری غم سے وابستہ اک نغمگی سرد ہوتی ہوئی زندگی زندگی جاں گھلاتی ہوئی آگہی ایک بجھتے ہوئے خواب کی روشنی خوب صورت دکانوں کے آراستہ شیلف میں لا کے آخر سجا دی گئی یعنی بکنے بکنے کی شے ہی بنا دی گئی لکھنے والے کا احساس اپنی جگہ پر تجارت کے اپنے تقاضے بھی ہیں ذہن کا ...