جو گم گشتہ ہے اس کی ذات کیا ہے
جو گم گشتہ ہے اس کی ذات کیا ہے غریب شہر کی اوقات کیا ہے سروں پر سایۂ آفات کیا ہے جو کٹتی ہی نہیں وہ رات کیا ہے نہ ہونے اور ہونے کی حقیقت سوال نفی و اثبات کیا ہے جمی ہے گرد کی تہہ بستیوں پر ہوا کے ہاتھ میں سوغات کیا ہے حقارت میں بجھے کچھ تیر و نشتر مرے کشکول میں خیرات کیا ہے بجھا ...