بچپن
تھامے ہاتھ اپنے ابو کا کمسن بچہ بھولا بھالا گھر کے پاس ہی باغیچے میں صبح سویرے سیر کو آیا باغیچے میں ہریالی تھی غنچہ غنچہ مہک رہا تھا شاخوں پر گل جھوم اٹھتے تھے چھیڑتا تھا جب ہوا کا جھونکا دیکھ کے دل کش منظر بچہ دل ہی دل میں اپنے خوش تھا مخمل جیسی گھاس پہ اس نے موتیوں کو جب بکھرے ...