شناخت
شناخت اس کے نام سے تھی جسم کی بہار سے شناخت آفتاب سے تھی زلف آبشار سے شناخت پیرہن سے تھی غزال نور بار سے شناخت اس کے شبنمی فشار آتشیں سے تھی زمین دوز آسماں صفت خمار سے کھلی ہوئی تھی دور دور تک تبسموں کی سرخ دھوپ تیز روشنی تمام شفقتوں کی نرم چاندنی ملائک و نجوم آج سارے بے مراد ...