قومی زبان

ایک دم اس نے جدا کی نہ نقاب عارض

ایک دم اس نے جدا کی نہ نقاب عارض نہ ہوا دور شب وصل حجاب عارض کس پہ برہم ہیں بتوں کا جو بنا ہے چہرا کس پہ لائے گا غضب آج عتاب عارض لالہ و گل ہیں زمیں پر تو فلک پر مہ و مہر لیکن ان میں سے نہیں کوئی جواب عارض دیکھ کر جلوۂ رخسار ہوا میں بے ہوش تیز کس درجہ تھی اللہ شراب عارض شعلۂ طور ...

مزید پڑھیے

ہاں جھوٹ ہے وہ جان سے تم پر فدا نہیں

ہاں جھوٹ ہے وہ جان سے تم پر فدا نہیں سچ کہہ رہے ہو غیر کا یہ حوصلہ نہیں یاد بتاں نہیں کہ خیال خدا نہیں سب کچھ بشر کے دل میں ہے اے شیخ کیا نہیں واقف نہیں ہو تم ابھی حال رقیب سے میں نے برا کہا جو اسے کیا برا نہیں ٹھہرے رہو کہ بات ہی ہوگی تمام رات ڈرتے ہو کیوں کچھ اور مرا مدعا ...

مزید پڑھیے

جب تک مرے ہونٹوں پہ ترا نام رہے گا

جب تک مرے ہونٹوں پہ ترا نام رہے گا دل بے خبر گردش ایام رہے گا مٹ جائے گا ہر نقش خیال غم ہستی لیکن ورق دل پہ ترا نام رہے گا کیوں ڈر ہے گناہوں کے سبب حشر کے دن سے ہم جانتے ہیں ان کا کرم عام رہے گا پیغام تو آئیں گے بہت دیر و حرم سے لیکن تری چوکھٹ سے مجھے کام رہے گا مے خانہ سلامت ہے ...

مزید پڑھیے

مقام ہوش سے گزرا مکاں سے لا مکاں پہنچا

مقام ہوش سے گزرا مکاں سے لا مکاں پہنچا تمہارے عشق میں دیوانۂ منزل کہاں پہنچا نظر کی منزلوں میں بس تمہیں حسن مجسم تھے متاع آرزو لے کر میں الفت میں جہاں پہنچا اسی نے عشق بن کر دو جہاں کو پھونک ڈالا ہے وہ شعلہ جو تری نظروں سے دل کے درمیاں پہنچا جنوں ظاہر ہوا رخ پر خودی پر بے خودی ...

مزید پڑھیے

حرم ہے کیا چیز دیر کیا ہے کسی پہ میری نظر نہیں ہے

حرم ہے کیا چیز دیر کیا ہے کسی پہ میری نظر نہیں ہے میں تیرے جلووں میں کھو گیا ہوں مجھے اب اپنی خبر نہیں ہے جنہیں ہے ڈر راہ امتحاں سے انہیں ابھی یہ خبر نہیں ہے اگر کرم ان کا راہبر ہو کٹھن کوئی رہ گزر نہیں ہے بہ شوق سجدہ چلے ہیں لیکن عجیب مسلک ہے عاشقوں کا وہاں عبادت حرام ٹھہری جہاں ...

مزید پڑھیے

ہاں وہی عشق و محبت کی جلا ہوتی ہے

ہاں وہی عشق و محبت کی جلا ہوتی ہے جو عبادت در جاناں پہ ادا ہوتی ہے جو گرفتار محبت ہیں یہ ان سے پوچھو ناز کیا چیز ہے کیا چیز ادا ہوتی ہے ان کی نظروں کی حقیقت کو کوئی کیا جانے ان کی نظروں میں ہر اک غم کی دوا ہوتی ہے کیوں نہ چہرے پہ ملوں خاک در یار کو میں یہی وہ خاک ہے جو خاک شفا ہوتی ...

مزید پڑھیے

حسن بتاں کا عشق میری جان ہو گیا

حسن بتاں کا عشق میری جان ہو گیا یہ کفر اب تو حاصل‌ ایمان ہو گیا اے ضبط‌ دل یہ کیسی قیامت گزر گئی دیوانگی میں چاک گریبان ہو گیا وہ بن سنور کے پھر مری محفل میں آ گئے بیٹھے بٹھائے حشر کا سامان ہو گیا کر کے سنگھار آئے وہ ایسی ادا کے ساتھ آئینہ ان کو دیکھ کر حیران ہو گیا دیکھا جو اس ...

مزید پڑھیے

یہ تمنا ہے کہ اس طرح مسلماں ہوتا

یہ تمنا ہے کہ اس طرح مسلماں ہوتا میں ترے حسن پہ سو جان سے قرباں ہوتا عالم جوش جنوں میں جو ادا ہوتی نماز سر مرا سر کہاں ہوتا در جاناں ہوتا کچھ تمنا ہے تو بس یہ ہے محبت میں مجھے میرے ہاتھوں میں مرے یار کا دامن ہوتا تو اگر اپنا بنا لیتا مجھے میرے صنم کیوں محبت مرا چاک گریباں ...

مزید پڑھیے

اے صنم تو صنم ہے نرالا تو جدھر بھی نگاہیں اٹھا دے

اے صنم تو صنم ہے نرالا تو جدھر بھی نگاہیں اٹھا دے تو جسے چاہے کر دے مسلماں تو جسے چاہے کافر بنا دے لاج رکھ میرے جذب وفا کی میرے سجدوں کو اپنا پتہ دے مجھ کو آتا نہیں سر جھکانا بندگی کا طریقہ سکھا دے لاج رکھ تو مری بندگی کی یوں نہ بھٹکا مجھے در بدر تو یا مجھے میری منزل عطا کر یا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4376 سے 6203