قومی زبان

نہ کوئی آبلہ پائی نہ گھاؤ چاہتی ہے

نہ کوئی آبلہ پائی نہ گھاؤ چاہتی ہے ہماری خانہ بدوشی پڑاؤ چاہتی ہے سکوت دہر رگوں میں اتر نہ جائے کہیں یہ ٹھہری ٹھہری طبیعت بہاؤ چاہتی ہے میں اک فقیر اسے دے چکا ہوں کب کا طلاق مگر یہ دنیا کہ مجھ سے لگاؤ چاہتی ہے ہوائے بحر ہوس میں ٹھٹھرنے والی روح لبوں کی آگ بدن کا الاؤ چاہتی ...

مزید پڑھیے

خدایا بھیج دے کوئی دوا اداسی کی

خدایا بھیج دے کوئی دوا اداسی کی جہاں میں پھیل رہی ہے وبا اداسی کی مجھے شدید اداسی کا سامنا ہوگا سو میری ماں نے سکھا دی دعا اداسی کی اک ایسی شام ستم آئی تھی ستاروں نے سروں پہ اوڑھی تھی کالی ردا اداسی کی نہ جانے کون سا غم ہے میان دیدہ و دل برستی رہتی ہے پیہم گھٹا اداسی کی نماز ...

مزید پڑھیے

کون سے شہر میں کس گھر میں کہاں ہونا ہے

کون سے شہر میں کس گھر میں کہاں ہونا ہے میں وہاں ہوتا نہیں مجھ کو جہاں ہونا ہے ایک جگنو نے یہ نکتہ مجھے تعلیم کیا کس پہ پوشیدہ رہو کس پہ عیاں ہونا ہے اس لئے تولتی رہتی ہیں پروں کو روحیں حکم آتے ہی سر عرش رواں ہونا ہے وقت آ پہنچا ہے اب تخت گرائے جائیں دوستو ہم سے ہی یہ کار گراں ...

مزید پڑھیے

بدن سے روح ہم آغوش ہونے والی تھی

بدن سے روح ہم آغوش ہونے والی تھی پھر اس کے بعد سبک دوش ہونے والی تھی نصیب پڑھ کے مرا علم غیب کی دیوی یقین جانئے بے ہوش ہونے والی تھی نہ صرف تیغ کہ پی کر مرے لہو کی شراب زمین دشت بھی مدہوش ہونے والی تھی نگار خانۂ دل میں یہ دھڑکنوں کی گھڑی ترے نہ آنے سے خاموش ہونے والی تھی میں ایک ...

مزید پڑھیے

نا یوں بھی جھانکئے سرکار اک سمندر ہے

نا یوں بھی جھانکئے سرکار اک سمندر ہے کہ میری آنکھوں کے اس پار اک سمندر ہے ہماری تشنہ دہانی بجھی ہے خنجر سے وہ اور ہیں جنہیں درکار اک سمندر ہے سفینہ ہائے محبت کو غرق کر دے گی یہ جو ہے بیچ میں دیوار اک سمندر ہے تم آؤ لوٹ کے تم کو گلے لگا لوں گا کہ میرا دل بھی مرے یار اک سمندر ...

مزید پڑھیے

پرندہ قید میں کل آسمان بھول گیا

پرندہ قید میں کل آسمان بھول گیا رہا تو ہو گیا لیکن اڑان بھول گیا مرے شکار کو ترکش میں تیر لایا مگر وہ میری جان کا دشمن کمان بھول گیا اسے تو یاد ہے سارا جہان میرے سوا میں اس یاد میں سارا جہان بھول گیا وہ شخص زندگی بھر کا تھکا ہوا تھا مگر جو پاؤں قبر میں رکھے تھکان بھول گیا غریب ...

مزید پڑھیے

وہ مرے شہر میں آتا ہے چلا جاتا ہے

وہ مرے شہر میں آتا ہے چلا جاتا ہے سب کو دیوانہ بناتا ہے چلا جاتا ہے زندگی جس کی اجڑ جاتی ہے اس سے پوچھو زلزلہ شہر میں آتا ہے چلا جاتا ہے ایک دو بوند برس کر یہ گرجتا بادل دشت کی پیاس بڑھاتا ہے چلا جاتا ہے ناخدا ہی نہیں موجوں کا تھپیڑا اکثر کشتیاں پار لگاتا ہے چلا جاتا ہے کون وہ ...

مزید پڑھیے

میں کیا بتاؤں تجھ کو مری جان رہ گئے

میں کیا بتاؤں تجھ کو مری جان رہ گئے یہ نبض تھم گئی مگر ارمان رہ گئے اس موسم فسردہ نگاہی کے ہی سبب پھولوں کے منتظر مرے گلدان رہ گئے چشم غزال دشت تمنا کو دیکھ کر دیدہ وران شہر بھی حیران رہ گئے ایسی ہوائے وحشت آوارگاں چلی شہزادیوں کے جھیل پہ سامان رہ گئے مجھ سے گلہ فضول ہے جب خود ...

مزید پڑھیے

مذہب عشق میں شجرہ نہیں دیکھا جاتا

مذہب عشق میں شجرہ نہیں دیکھا جاتا ہم پرندوں میں قبیلہ نہیں دیکھا جاتا لشکر خواب کسی طور اتر آنکھوں میں رات بھر نیند کا رستہ نہیں دیکھا جاتا سورما باپ نے تلوار بھی گروی رکھ دی ہاتھ میں بچوں کے کاسہ نہیں دیکھا جاتا تم مرے یار ہو کیسے میں ہرا دوں تم کو مجھ سے دشمن کو بھی پسپا ...

مزید پڑھیے

فیصلہ ہجر کا منظور بھی ہو سکتا ہے

فیصلہ ہجر کا منظور بھی ہو سکتا ہے آدمی عشق میں مجبور بھی ہو سکتا ہے وقت کے پاس نہیں زخم محبت کا علاج وقت کے ساتھ یہ ناسور بھی ہو سکتا ہے جی میں آتا ہے اسے ہاتھ لگا کر دیکھوں نور سا لگتا ہے، وہ نور بھی ہو سکتا ہے اپنے کاندھوں پہ صلیبوں کو اٹھائے ہوئے ہیں عشق زادوں کا یہ دستور بھی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 3912 سے 6203